Beautiful scene with the meeting of a large Great Dane dog and a dairy cow.
ہمارے ذہن میں چھوٹے چھوٹے خانے بنے ہوتے ہیں – ہم زندگی بھر دنیا کودیکھنے کے لئے انہیں بنے بنائے سانچوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں-
ہماری سوسائٹی میں دریائے سواں کے ساتھ ایک پارک نما جاگنگ ٹریک ہے- شام کو کالونی کے رہائشی اپنے pet dogs کے ساتھ ادھر واک کرتے ہیں- عید الاضحی سے ایک دن پہلے ایک مکین اپنی گائے چرنے کے لئےلے آیا- چاروں طرف آہ و فغاں شروع ہو گئی-حالانکہ کتے اور گائے کو ایک ساتھ واک کرنے پر کوئی ترّدد نہیں تھا-سیکورٹی بھاگتی ہوئی پہنچ گئی اور گائے کو مالک سمیت گھر روانہ کر کے دم لیا-
جی یہ ہماری سوچ کی انتہاء ھے– کتے کے ساتھ پارک میں واک معمول ہے، گائے اور بکری کے ساتھ پارک میں واک ذہن قبول نہیں کرتا-
