{"source_type":"vicut","tiktok_developers_3p_anchor_params":"{"source_type":"vicut","capability_name":"retouch_edit_tool","picture_template_id":"","client_key":"aw889s25wozf8s7e"}","pictureId":"3B5239D0-09D5-49C5-88D0-2CF3E6896656","exportType":"image_export","editType":"image_edit","data":{}}
بھارت سالانہ 75 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے علاوہ ،پچھلے بارہ سالوں میں تقریبا 40 ارب ڈالر کا مختلف قسم کا اسلحہ و بارود خریدا چکا ہے اور مزید 100 ارب ڈالر اگلے چندسالوں میں اسی کام کے لئے مختص کر چھوڑے ہیں – بھارت دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ و بارود خریدنے والا ملک ھے-یہ سارا پیسہ بھارت اپنے رعب و دبدبے کو بڑھانے اور خطے میں عدم توازن پیدا کرنے کے لئے استعمال کرتا رھا ہے- اسلحہ خریدنے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی فلموں سے اپنے آپ کو دفاعی لحاظ سے مضبوط ریاست کا تصور دنیا کی نظروں میں اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا-فلموں میں animation سے لڑاکا طیارے پہاڑوں کی تنگ وادیوں اور سرنگوں سے گزرتے، پاکستان پر حملہ کرتے اور زمیں سے بندوں کو اٹھا کر نکل جاتے- بھارتی فلم بین ان فلموں کو دیکھ دیکھ کر اپنی سیاسی قیادت اور فوجی کھلونوں کو ناقابل شکست سمجھنے لگے-
سیانے کیندے نے رعب بنیا رھن دینا چاھی دا اے- خواہ مخواہ کی پنگے بازی الٹی گلے پڑھ جاتی ھے- اگر طاقت کا بھرم بنا رھے تو ہی بہتر ھے ورنہ بھرم گیا تو سب کچھ گیا-
نریندر مودی کو صرف بالی ووڈ کے بنائے ھوئے ایک خیالی تصور اور ابہام کا فائدہ تھا کہ بھارت فوجی لحاظ سے طاقتور ملک ہے – عالمی سطح پر بھی بھارت کی ساکھ بنی ھوئی تھی لیکن “سیندور” نے سب کچھ الٹا کر دیا اور بھارت اپنے کھوکھلے پن کو عیاں کر بیٹھا-
اب بھارت وہ پھٹا ڈھول ھے جو نہ بج سکے گا نہ جڑ سکے گا-اب راج ناتھ اور اجیت دیول دونوں صبح صبح رافیل طیاروں کو کوسنے پہلے فضائیہ کی ایئر بیس پر جاتے ہیں اور پھر اپنے دفتر روانہ ھوتے ہیں-
اب تو کُشتیاں بھی کُشتوں کی طرح ختم ھو گئی ہیں لیکن گئے وقتوں میں کشتی کے داؤ پیچ ،مقابلے میں بڑے کام آتے تھے- کئی دفع پہلوان خود کے “دا” سے ہی میچ ھار جاتے – “اپریشین سیندور” بھارت کی وہی کشتی والی چال تھی، خود کو ہی مات دے گئی-
دنیا بھارت کی فضائی برتری کا حشر دیکھ چکی ھے-اور پاکستان—وہ ملک جسے بھارت سبق سکھانے نکلا تھا ، اس قدر طاقتور بن کے ابھرا ہے کہ خطے کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا – یہ محض بھارت کی اسٹریٹجک ناکامی نہیںبلکہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس میں ایک علاقائی طاقت ، بھارت نے نہ صرف جنگ ہاری بلکہ دنیا میں اپنا اثرو رسوخ بھی کھو دیا-
یہ محض ایک جھڑپ نہیں تھی۔ یہ ایک مکمل منصوبہ تھا ، ہندوستان کی وہ چال جو غلبہ حاصل کرنے کےلیے تھی—اسی چال نے اس کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔ ہندوستانی فضائیہ، کی برتری کا بھرم ٹوٹا ، مودی کی گیدڑ بھبکیوں کو جواب ملا- پاکستان کو گھیرنے کے لئے جو چال چلی گئی وہ بری طرح ناکام ہوئی-
- پاکستان ایک لمحے کو بھی ہچکچایا نہیں ، ثابت قدمی، سکون اور اسٹریٹجک دانشمندی کے ساتھ مقابلہ کیا اور فتح حاصل کر کے علاقائی توازن اپنی طرف موڑ دیا۔-رافیل کی کہانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو ئیاور نفسیاتی برتری جو کہ ہندوستان کا سب سے بڑا ہتھیار ایسے غائب ھوئی جیسے گدھے کے سر سے سینگ ۔
ہندوستانی فضائیہ، جسے بھارت ناقابل تسخیر بنا کر دنیا کو پیش کرتا رھا ، اس کی جانچ ہوئی، اسے ناپا گیا، اوربھارت کے غرور کو پاکستان نے خاک میں ملا دیا-روایتی برتری کا پورا ڈھانچہ، جو اس دن کے لیے طویلعرصے سے تیار کیا گیا تھا، عوام کے سامنے ڈھے گیا-
بھارت کی اس ناکامی سے ایک نئی حقیقت نے جنم لیا۔پاکستان اور چین، پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہوئے۔پاکستان نے جدید جنوبی ایشیا کی تاریخ میں مضبوط دفاع اور مسلح افواج میں ریئل ٹائم ہم آہنگی کا ایکانتہائی کامیاب مظاہرہ پیش کیا۔
اور اب، جب ہندوستان کا تکبر دبا ہوا ہے، ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے—امریکہ ، یورپ اور مشرق وسطی اب مودی اور بھارت کو کسی اور نظر سے دیکھ رھی ھے
–
پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت اور دفاعی برتری کے ساتھ جنوبی ایشیا میں تین ارب لوگوں کے خطے میںاستحکام کی علامت بن کے ابھراہے۔سٹریٹجک نقشہ بدل چکا ہے۔اور اسی کے ساتھ دنیا کی نظریں بھی۔
مودی کا پاکستان کو تیزی سے تباہ کرنے، اسے توڑنے، اس کے دریا خشک کرنے، اس کے شہروں کو تباہکرنے کا خواب پہلے بھی خیالی کہانی تھی جو اب دور کا خیالی پلاؤ بن چکی ھے-
پاکستان، جسے طویل عرصے سے بھارت “ناکام ریاست” کے طور پر پیش کرتا رھا ہے عالمی سطح پر ایکمعتبر طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔
