
جب انٹر نیٹ کا زمانہ نہیں تھا انفارمیشین کا کھوج اور استعمال بہت محدود تھا- خبر کو ہی انفارمیشین کا درجہ حاصل تھا – خبر انفارمیشین سے نکلی ایک پراڈکٹ ھے مکمل انفارمیشین نہیں -صحافی انفارمیشین کے اندر سے خبر تلاش کر کے لاتے اور میڈیا اسے استعمال کرتا- انفارمیشین کے ایک استعمال سے یعنی خبر کی بدولت میڈیا اتنا طاقتور ہو گیا کہ
حکومت میں حصہ دار بن گیا، کاروبار کو کنٹرول کرنے لگا، لوگوں کے ذہنوں پر حکومت کرنے لگا کیونکہ میڈیا جیسا چاہتا ویسے ہی انفارمیشین کو استعمال کرتا-اب میڈیا اپنی وہ والی طاقت کھو چکا ھے-
یہ انفارمیشین کا ایک استعمال ھے-
انفارمیشین کا بڑا استعمال سمجھیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں- انفارمیشین ہر جگہ اور ہر وقت پیدا ہو رھی ھے- پہلے بھی یہی چل رھا تھا لیکن انفارمیشین جہاں پیدا ہوتی وہیں دم توڑ دیتی تھی-انٹر نیٹ اور مختلف ایپس نے جو انقلاب برپا کیا ھے اس سے اگر آپ فائدہ نہیں اٹھاتے تو یہ اپنے ساتھ زیادتی ھے-
اس میں میرا کوئی فائدہ نہیں- جو تھوڑا بہت میں ریسرچ کر پایا ھوں، میں سمجھتا ھوں کہ اسے آپ تک، نوجوان نسل تک پہنچانا ضروری ھے- کہانی بہت لمبی ھے لیکن مختصراً –
فرض کریں آپ نے بیکری کھولنے کا اداہ کیا ہے- انفارمیشین آپ کو فوری حل بتائے گی کہ فلاں علاقے میں کتنی بیکریاں ہیں، کونسی بیکری پر کیا چیز بنتی ھے، آپ کو کہاں بیکری بنانی چاھیے وغیرہ-
آپ سیالکوٹ کی مثال سامنے رکھیں- یہ شہر ایکسپورٹ میں صف اوّل ھے لیکن یہاں آج بھی انفارمیشین کا وہ استعمال نہیں ہو رھا جو ہونا چاہیے- اگر آپ اس کا تجربہ کرنا چاھتے ہیں تو گوگل کر کے صنعت سے متعلقہ الفاظ کو سرچ کریں، مختلف کمپنیوں کے ناموں کو سرچ کر لیں آپ کو سیالکوٹ کی صنعت کے بارے میں شاید ہی کوئی تفصیلی اطّلاع ملے گی-اگر صعنتکار انفارمیشین کے استعمال کو سمجھ لیں تو ھزار گنا، جی ھزار گنا زیادہ کما سکتے ہیں-
آپ olx پر چیزیں بیچنے کے لئے لگاتے ہیں اور olx انفارمیشین کو آگے شیئر کرتا ہے اور پیسے کماتا ھے- فوڈ پانڈا، اوبر، ای کامرس یہ سب انفارمیشین کے چھوٹے چھوٹے استعمال ہیں- گو کہ یہ طاقت ابھی مرکوز نہیں لیکن اب اصلی کنگ انفارمیشین ھے- مصنوعی ذھانت اس طاقت کو ایک جگہ اکٹھا کر کے دنیا پر حکمرانی کرنے جا رھی ھے- سیاست اب بیک فٹ پر کھیلے گی- اصل طاقت ڈیٹا، انفارمیشین اور ان کو استعمال کرنے والی ایپس کے پاس ھو گی- فی الحال یہ transition ابتدائی مرحلے میں ھے-تعلیم، تجارت، صحت اور موثر حکمرانی کے لئے صاحب اختیار حضرات کے لئے انفارمیشین کا استعمال بہت ضروری ھے-
صرف سی سی ٹی وی فوٹیج کے استعمال سے گوورننس بہتر کی جا سکتی ھے-
انفارمیشین بالکل ہوا کی مانند ھے – ہر جگہ ، ہر وقت پیدا ہو رھی ھے- انفارمیشین کی طاقت کے ماخذ تبدیل ھو چکے ہیں اور اب بالکل نئی شکل میں وارد ھوئے ہیں-
انفارمیشین اب سٹریٹیجی کا لازمی حصّہ بن چکی ھے- بلکہ انفارمیشین کا استعمال بذات خود سٹریٹجی کے زمرے میں آتا ھے- انفارمیشین اب براہ راست بھی طاقت ہے اور بالواسطہ بھی -انفارمیشین مصنوعی ذھانت کا خام مال ھے – دنیا میں اب اگر مصنوعی ذھانت نے راج کرنا ھے تو اس کا مطلب ھے انفارمیشین راج کرے گی- انفارمیشین باقی ساری طاقتوں پر بھاری ھے- انفارمیشین از کنگ
انفارمیشین جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد ہے- بالواسطہ انفارمیشین انسانی ذہن اور رائے پر سب سے زیادہ اثر انداز ھونے والا ہتھیار بھی ھے-