
اردو کے حروف تہجی کی تعداد 36 اور انگلش کے 26 تعداد ہے– باقی زبانوں کے حروف تہجی کی تعدادبھی لگ بھگ انہیں کے قریب ھو گی– دنیا کی ہر کہانی انہی حروف تہجی کے گردکے ارد گرد گھومتی ھے-
کوئی ریاست کتنی بڑی ہے اور اس کا دنیا میںمقام کیا ہے یہ اُس ملک اور قوم کی کہانی پر منحصر ہے– سائنس کی ترقی، صنعت کی وسعت، معیشیت کااستحکام، ثقافت کا مقام ان سب کو کہانی چاھیے ، کہانیاں لکھنے والے چاھیئں– حروف تہجدی کو ترتیبدینے والے چاھیئں– اگر کہانی میں دم نہیں تو، کچھ بھی نہیں– دنیا ہمیں وہی سمجھے گی جو ہماری کہانی ان تک پہنچتی ہے– بار بار دہرائی جانے والی کہانی کو دنیا سچ مانناشروع ہو جاتی ہے–