
WHY? colorful vector typography banner
صرف فساد ہی کیوں تیزی سے پھیلتا ہے- امن اور بھائی چارہ کیوں نہیں؟ عزّت اور غیرت صرف عورت کے نام کے ساتھ کیوں منسوب ہے- وہی گناہ مرد کرے تو ہم صَرفِ نظر کر جاتے ہیں، ایسا کیوں ؟ چغلی پر فورا یقین کیوں آ جاتا ہے اور جو سامنے ہو رھا ھو اس پر شک کیوں ؟ اگر انصاف اندھا ھے تو اس کا علاج کیوں نہیں کرواتے، جیلیں کیوں بھرتے جا رھے ہیں؟ اگر جیل سے قیدی مزید بگڑ کر نکل رھا ھے تو، معاشرے کو اس کی سزا کا کیا فائدہ؟ ادھار واپس کرنے کو دل کیوں نہیں کرتا؟ ہمیشہ بیماری ہی متعدی کیوں ہوتی ھے؟ صحت کیوں ہر طرف نہیں پھیلتی؟ بیمار ہونے کے لئے اگر صرف وائرس چاہیے تو صحت مند رھنے کے لئے gym اور walk والا نسخہ کیوں ؟
پچھلے 78 برسوں میں اگر ہم ناکام ہوئے ہیں تو صرف امیر سے ٹیکس اکٹھا کرنے میں- معیشیت کا سارا فساد ادھر سے شروع ہوتا ھوا یہاں تک پہنچا ھے-
جب بجٹ ہی خسارے کا ھے تو اس میں ترقیاتی فنڈز کا کیا مقصد؟ جب ٹیکس وصول نہیں کرنا یا ھو نہیں رھا، تو بجٹ میں اس کا اعلان کیوں کرتے ہیں- سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے ٹیکسوں کو بجٹ میں شامل ہی نہ کریں- سرمایہ کاری کو ٹیکس فری کر دیں-
چینی صحت کے لئے زہر قاتل ہے تو شوگر ملوں کی بہتات کیوں ؟ اگر دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں تو ، سگریٹ ،شنواری کی دوکانوں اور گھی ملّوں پر کیوں کنٹرول نہیں کیا جارھا؟ نوکری ھے کوئی نہیں ، جب گھر جا کر آرام ہی کرنا ھے تو تیز موٹر وے کیوں بناتے جا رھے ہیں؟
غربت اور امارت دونوں حکومت کے زیر سایہ اکٹھے کیوں پروان چڑھتے ہیں اور حیران کن حد تک امیر جس تیزی سے امیر ھوتے ہیں، غربت بھی اسی رفتار سے نیچے جاتی ھے؟ اپنے گھر کا گند ، باہر گلی میں پھینک دینے سے کیا صفائی کا عمل پورا ہو جاتا ہے؟