
پی ایم اے کی سخت ٹریننگ میں بھی کیڈٹ خوشی کے چھوٹے چھوٹے لمحے ڈھونڈ ہی لیتے ہیں – ہمارےزمانے میں پی ایم کے ہمسائے میں جونیئر کیڈٹ بٹالین بھی تھی – پی ایم اے آدھا مال جے سی بی سے اورآدھا اوپن مارکیٹ سے اٹھاتا تھا– یوں سمجھ لیں کہ پرانی اور نئے باسمتی چاول کو آپس میں مکس کرتےتھے، تاکہ زردے کی دیگ میں سے خوشبو اچھی آئے– جے سی بی میں کیڈٹ میٹرک کے بعد دو سال ہلکیپھلکی فوجی تربیت کے ساتھ ساتھ انٹر میڈیٹ کر کے، پی ایم لانگ کورس میں آجاتے تھے – انہیں نجیگفتگو میں "جے سی ” کہہ کر یاد کرتے ہیں اور یہ پہچان ہمیشہ ساتھ رہتی ہے– کورس کا آدھا حصہ سولکالجوں سے انٹر میڈیٹ کے امتحان کے بعد آئی ایس ایس بی کے بعد پی ایم اے پہنچتا تھا– ان کی پہچان” ڈائریکٹ ” یا ” لَلا" کے مخفف سے تھی– جے سی اور لّلے مل کر پی ایم کورس بنتے تھے – تہتر لانگکورس جے سی 12 اور ڈائرکٹ انٹری کا کمبینیشن ہے–
جے سی دو سال جونیئر کیڈٹ بٹالین میں اچھے والے "سرف” سے دھلائی کرا کے آتے تھے، اس لئے پراعتماد ہوتے تھے– ان کے لئے پی ایم اے کی زندگی کوئی اچھنبے والی بات نہیں تھی– لَلے ، کیونکہ پیراشوٹپہن کر سیدھے پی ایم اے لینڈ کرتے تھے اور اُن کو جبتک سمجھ آتی کہ کدھر گرے ہیں ، تیسری ٹرمشروع ہو چکی ہوتی – جے سی، ہر ہنر میں طاق تھے– اُن کو فوجی تربیت کے ساتھ ساتھ ڈریس کوڈ، ٹائیباندھنا، میس کے آداب ، چھپا کر سگریٹ پینا، میوزک سننا ،بخار چڑھانے کے سارے گُر آتے تھے– جےسی بی کے زمانے کے جاننے والے سینئرز سے واقفیت رگڑے سے بچنے میں الگ سے کام آتی – لَلےاپنی لاعلمی کا خراج ادا کرتے ، خود بھی پکڑے جاتے اور اکثر جےسیز کو بھی پھنسا دیتے – جیسے بلی اپنےبچوں کو درخت پر چڑھنا سکھاتی ہے جے سی ، اپنے للے بھائیوں کو پی ایم اے میں ترو تازہ رہنے کےگُرسکھاتے– فرق صرف اتنا تھا کہ بلی اوپر تک لے کر جاتی ہے اور واپس اترنا بھی سکھاتی ہے لیکن جے سز،درمیان تک پہنچا کے پیچھے سے غائب ھو جاتے تھے– اسی طرح گرتے پڑتے ،جی سیز اور للو ں کی محبت،پروان چڑھتی اور زندگی بھر کے لئے بھائی چارے میں بدل جاتی –
پلاٹونوں میں name calling چلتی تھی– ، پِھڈا، سمارٹسٹ چیپ، جانی، سُو ٹا، واٹر بوتل، ایف ایس ایماو، گورا، چٹا، انگریز، ھلمٹ، تیزگام، گولی، پستول، ہرطرح کے دلچسپ نام تھے– یہ بہت پرانی روایت ہےاور مرتے دم تک دوستوں کی نجی گفتگو میں انہیں ناموں سے ذکر چلتا ہے–
اکیڈمی میں پہنچنے کے بعد چند ہی ھفتوں میں رگڑا پھر فن میں تبدیل ہو جاتا ہے– جے سی اور لّلے انمشکلات کو خوبصورتی سے مل کر navigate کرتے ہیں اور مشکل تربیت پھر معمول بن جاتی ھے–
۰–۰–۰