
Screenshot
اتنے بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں مات دے دینا کوئی اتفاق نہیں تھا، یہ سالہا سال کی محنت اور تربیت کا پھل ھے-
ہر ہتھیار ایک علیحدہ مشین ھے- ایک ہتھیار کو سیکھنے اور جنگ میں اس کے استعمال پر عبور کے لئے ایک زندگی چاہیے- موجودہ دور کا میدان جنگ تو ھے ھی مکمل مشینی ، مضبوط اعصاب اور تکنیکی مہارت کا متقاضی- ان مشینوں کے بارے میں علم اور ان پر مہارت حاصل کرنا ایک وسیع اور محنت طلب کام ھے- میدان جنگ میں مختلف مراحل ہیں جو کہ ایک مورچے سے شروع ہو کر، کمپنی، بٹالین، سے ھوتے ھوئے پوری فوج کی کمانڈ تک جاتے ہیں- ہر مرحلے کی کمانڈ کے لئے قابلیت کا علیحدہ معیار ھے- یہ ایک انتہائی مربوط اور calculated پیشہ ھے- راش کے ایک ایک دانے اور پٹرول کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھا جاتا ھے کیونکہ میدان جنگ میں کامیابی کا یہی ایک راستہ ھے- مارٹر کا ایک گولہ یا توپخانے کے ایک فائر کے پیچھے mathematic, physics اور سینکڑوں چیزوں کا منٹوں میں حساب کر کے ان کو ویپن سسٹم پر لگانا ھوتا ہے-
پہلگام جنگ میں پاکستان کی بھارت کو شکست معمولی واقعہ نہیں- یہ حربی جنگ کا معجزاتی معرکہ ھے جہاں اسلحہ و بارود سے کم تر لیس مسلح افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے – اس معرکے میں پاکستان کی فتح کیا معنی رکھتی ھے یہ آنے والا وقت بتائے گا- یہ پاکستان ، پاکستانی عوام ، مسلح افواج کی توقیر اور عزّت کے علاوہ عالمی اور علاقائی سیاست کے لئے بہت معنی خیز جنگ تھی-بھارت کی معاشی طاقت اور ملٹری طاقت اسے پاکستان کے خلاف جنگ لڑنے کی تحریک دیتی آ رھی تھی- پہلگرام جنگ نے خطے میں طاقت کا توازن یکسر تبدیل کر دیا ھے- پاکستان کے ساتھ جنگ میں صرف ایک دن میں بھارت کی سٹاک ایکسچینج میں تقریبا 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا – پاکستان کی فتح نے بھارت کی معیشیت، عالمی ساکھ، دفاعی صلاحیت، سیاسی قیادت اور میڈیا کے کردار پر سخت سوال اٹھا دیئے ہیں –
میدان حرب شطرنج کے کھیل کی طرح بلکہ اس سے بھی بہت آگے کا کھیل ھے- اس میں پلاسٹک کے مہرے نہیں بارود کھیلا جا رھا ہوتا ھے-ہر مہرے کی اپنی چال ھے- پیدل فوج، ٹینک، توپ خانہ، انجنئرز، سگنل، ایوی ایشن، ایئر ڈیفنس، سروسز، ٹیکنیکل، میڈیکل، ایئر فورس، نیوی ، سپیشل فورسز، ہر ایک کا کام دوسرے سے مختلف ہے لیکن جب دشمن پر یلغار کرنی ھو یا ملک کا دفاع تو ان کی مشترکہ کوشش ہی کامیابی دلا سکتی ھے- اتنے صیغوں کو ہم آہنگ کرنا اور ملک کی حفاظت کرنا بہت ہی اعلی سوچ، علم اور محنت کا کام ہے- جو لوگ میدان جنگ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، لڑاکا طیّارے اڑاتے ہیں، میزائیل چلاتے ہیں اور ان کا سامنا کرتے ہیں یہ بالکل مختلف اور انتہائی قابل لوگ ھوتے ہیں- ملک کا دفاع بحرحال کوئی معمولی کام تو نہیں یہ ایک سیریس business ھے-