- ذہانت ایک ایسی صلاحیت ہے جو انسانوں کومختلف حالات میں فیصلہ سازی، مسائل حل کرنے اور زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرینِنفسیات کے مطابق ذہانت کی چار اہم قسمیں ہیں
IQ (Intelligence Quotient)، EQ (Emotional Quotient)، SQ (Social Quotient)، AQ (Adversity Quotient)
ہر ایک کی اپنی اہمیت اور دائرہ کار ہ یہ تمام مل کر انسان کی شخصیت اور کامیابی کا تعّین کرتی ہیں۔
IQ
وہ ذہانت ہے جو ہمارے علمی اور تحلیلی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دماغ کی وہ طاقت ہے جو ہمسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر میں استعمال کرتے ہیںسائنسدان، ڈاکٹر،انجنئر، ماھرین معاشیات، ہنر مند افراد کا آئی کیو عام افراد سے زیادہ ہوتا ہے لیکن یہ افراد جزباتی اور سماجی ذھانت میں مار کھا جاتے ہیں دوسری طرف سیاسی قیادت آئی کیو میں ماہرین کے ہم پلہ نہیں ہوتی
EQ – جذباتی ذہانت
وہ صلاحیت ہے جو جذبات کو سمجھنے، کنٹرول کرنے اور دوسروں کے جذبات سے ہم آہنگی پیدا کرنےسے متعلق ہے۔ سیاست اسی ذھانت سے چلتی ھے- ڈیجیٹل مارکیٹینگ اسی ذھانت پر وار کرتی ھے- پراپیگنڈا میں دشمن اسی ذھانت پر حملہ آور ہوتا ہے-یہ گھریلو زندگی، رشتوں اور ذاتی معاملات میں بہت اہمہے۔
SQ سماجی ذہانت
یہ ذہانت لوگوں سے تعلقات بنانے، حلقہ احباب بڑھانے اور سماجی ماحول میں کامیاب ہونے میں مدد دیتیہے۔ سیاست کا طرہ امتیاز سماجی ذھانت ہے-دوسروں کے ساتھ مؤثر انداز میں بات چیت-لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا کرشمہ- سماجی حالات میں خود کو ڈھالنا ،نیٹ ورکنگ اور تعلقات کو مضبوط بنانا-جذباتی طور پر مستحم لوگ ، سماجی طور پر کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔
AQ – مشکلات سے نمٹنے کی ذہانت
وہ صلاحیت ہے جو آپ کو زندگی کے مشکل حالات، چیلنجز اور ناکامیوں سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ یہآپ کے دماغ کی لچک (resilience) کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ کس طرح مشکلات سے گزرتے ہیں اور اپناذہنی توازن برقرار رکھتے ہیں۔ AQ کی خصوصیات میں مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارنا،دباؤ میں پرسکون رہنا اور مشکل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت شامل ھے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا جزباتی اور سماجی ذھانت کا کوٹینٹ زیادہ ہوتا ہے، وہ زندگی میں زیادہکامیاب ہوتے ہیں، چاہے ان کا آئی کیو کم ہی کیوں نہ ھو- کیونکہ جزبات اور سماجی روّیے معاشرے میں حاوی ہوتے ہیں اسی لئے سیاست کو اولین درجہ حاصل ہے کہ وہ حکومت کرے- لیکن سیاسی قیادت کے لئے مشکل حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کا ہونا بہت ضروری ھے- یہ صلاحیت سیکھی جا سکتی ھے اور اس پر مہارت بھی حاصل کی جا سکتی ھے- معاشرے کی ترقی کے لئے بہتر آئی کیو والے افراد چاہیں اور سیاست کو ان کی مدد لینی چاھیے- ماہرین کی مدد کے بغیر جزباتی اور سماجی ذھانت بے کار ہے- کاروبار میں کامیابی کے لئے ان چاروں صلاحیتوں کی ضرورت پڑتی ہے –

مصنوعی ذھانت ابھی آئی کیو اور مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت اور سوشل ذھانت لے کے آ رھی ھے لیکن وہ جزباتی ذھانت سے عاری ھے- لیکن باقی تینوں ذھانت کی صلاحیتیں ملا کے وہ جزبات پر پہلے ہی پہرے بٹھا چکی ھے-
انسانی اور مشینی ذھانت کا یہ سنگم بہت دلچسپ اور خطرناک مرحلے میں داخل ھونے جا رھا ھے-
