پہلی وجہ تو یہی ھے کہ دنیا عادت سے مجبور ہے- نوک جھونک کے بنا زندگی بے رنگ سی لگتی ہے- مزکر اور مونث کی مجبوری ھے کہ یہ جہاں بھی ھونگے، وہاں آبادی بھی بڑھے گی اور لڑائی جگھڑا بھی ہو گا-
مزکر اور مونث دنیا کا بنیادی فریم ورک ہے اور باقی سارے معاملات adjustment ہے یا collateral damage –
دنیا میں اس وقت ڈالر کے مقابلے میں ایک عالمی کرنسی لانے کی کوشش ھو رھی ھے-جسمانی اور معاشی طاقت بے چین کئے رکھتی ہے کہ کچھ کرو- ڈالر اور ملٹری طاقت نے امریکہ کو بے پناہ طاقت دے رکھی ہے- جس کی وجہ سے امریکہ ادھر ادھر چھیڑ خانی کرتا رھتا ہے- روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا دیں- امریکہ کی طرف سے لگی پابندیوں کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی- ایران پر کب سے پابندیاں لگی ہیں اور ایران سمیت بہت سے ممالک تیل کی خرید و فروخت نہ کر سکنے کی وجہ سے پریشانیوں میں مبتلا ھیں- عالمی معاشی نظام میں امریکہ کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے BRICS کا قیام عمل میں آ یا تاکہ ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کا انتظام کیا جائے- لیکن فی الحال ڈالر کی اجارہ داری فوری ختم نہیں ہو سکے گی- اگلے چند سالوں میں ممکن ھے ڈالر کے علاوہ دو تین اور عالمی کرنسیاں جس میں چینی یوآن، آئی ایم ایف کا SDR شامل ہیں ، ان میں سے کوئی ایک قابل قبول ھوں- یورو کے چانسز کم ہیں-
لیکن فی الحال امریکہ کی ملٹری پاور ، influence, معاشی طاقت کے سامنے کسی بلاک کا ٹکنا مشکل ھے- مصنوعی ذھانت کا جو نیا ماحول ابھر رھا ھے اس میں بھی فی الحال امریکہ آگے ھے- اگلے ایک آدھ برس میں مصنوعی ذھانت کی مارکیٹ لگ بھگ 14 کھرب ڈالر کی ھو جائے گی – دنیا ملٹی پولر ضرور ھو گی لیکن امریکی طاقت ملٹری، معاشی، مصنوعی ذھانت کے میدان میں مستند رھے گی-
دنیا میں ڈیجیٹل colonization ھونے جا رھی ھے- جو ممالک مصنوعی ذھانت میں پیچھے رہ گئے وہ بالکل اسی ماحول میں جیئں گے جیسے سلطنت برطانیہ کے دور میں تھے
” غلامی” – لیکن اب کے یہ ” ڈیجیٹل غلامی” ھو گی اور غربت اور امیری کا فرق بہت وسیع اور بہت تیزی سے بڑھے گا-فی الحال جی ڈی پی کی پیمائش ڈالروں میں ہوتی ھے- وہ وقت دور نہیں جب جی ڈی پی مصنوعی ذھانت کے ماھرین کو count کر کے ھو گی-
کچھ افواہیں ہیں کہ امریکہ موسمیات پر اثر انداز ھونے کی طاقت حاصل کر چکا ھے- گو کہ کہیں کہیں سے اس کی تردید ھوئی ھے لیکن تصدیق بھی نہیں ہوئی- خلاء بھی اب سٹریٹیجک ھو چکی ھے- ڈرون ٹیکنالوجی پہلے ہی حرکت میں ہے-
آپ تیاری حالت میں رھا کریں ، کب بادل پھٹ پڑیں یا ڈرون گھر کے اوپر آ گرے، یا مصنوعی ذھانت بینک اکاؤنٹ کے ساتھ ہاتھ کر جائے، یا فیک ویڈیو یا آڈیو لیک ھو جائے کچھ پتا نہیں-
